میکس گھر آگیا، اب تم بھی آجاؤ، شاہد آفریدی صحافی پر بھڑک اٹھے
میکس کی واپسی پر انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیونٹی کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا۔
سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کا گمشدہ پالتو کتا میکس کمیونٹی کی مدد سے بحفاظت گھر واپس آگیا، تاہم میکس کی واپسی کے معاملے پر معروف صحافی معید پیرزادہ کے تبصرے کے بعد دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے مدد مانگی تھی۔ میکس کی واپسی پر انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیونٹی کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا۔
اس دوران معروف اینکر معید پیرزادہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کاش بلوچستان، خیبر اور کشمیر کے گمشدہ افراد بھی شاہد آفریدی کے کتے کی طرح گھر واپس آ سکتے، اور ان پاکستانیوں کے حقوق بھی اتنے ہی ہوتے جتنے آفریدی صاحب کے کتے کے ہیں۔
میں نے صرف اپنے لاپتا پالتو جانور کی واپسی کی اپیل کی تھی اور کمیونٹی نے مدد کی۔ اس پر بھی سیاست چمکانا تمہاری گرتی ہوئی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ ویسے Max تم سے ہزار گنا بہتر ہے، کیونکہ وہ نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہے اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتا ہے۔… https://t.co/XBye5yd7I4
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 17, 2026
اس پر شاہد آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف اپنے لاپتا پالتو جانور کی واپسی کی اپیل کی تھی اور کمیونٹی نے مدد کی۔ اس پر سیاست چمکانا گرتی ہوئی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میکس تم سے ہزار گنا بہتر ہے کیونکہ وہ نہ جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہے اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتا ہے۔
اس تبادلے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے جہاں کچھ لوگ آفریدی کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ معید پیرزادہ کے نقطہ نظر کو درست قرار دے رہے ہیں۔