پیٹرول 5 روپے77 پیسے ، ڈیزل 6 روپے47 پیسے فی لٹر مہنگا

پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے ،ڈیزل کی نئی قیمت 390روپے42 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

August 17, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول 5 روپے77 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے47 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافےکے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390روپے42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے 18 اگست کے لیے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا