ہماری پوری لیڈرشپ قید تھی، ہم اس ہاؤس میں آتے تھے،خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کی بیماریوں کا تمسخر اڑانے والوں کا آج برداشت نہ کرنا المیہ ہے ، قومی اسمبلی میں اظہار خیال

August 21, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت ماضی میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتی رہی، لیکن کبھی ایسا رویہ اختیار نہیں کیا جس سے ایوان یا سیاسی ماحول میں مزید تلخی پیدا ہو۔

خواجہ آصف نے ایوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “ہماری پوری لیڈرشپ قید تھی اور ہم اسی ہاؤس میں آتے تھے، لیکن ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مریم نواز قید ہیں تو ہم یہ یا وہ کر دیں گے۔ اس طرح کے رویوں سے سیاسی مسائل حل نہیں ہوتے۔”

انہوں نے ماضی کی تلخ یادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ کلثوم نواز، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے متعلق بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کی ویڈیوز ایوان میں چلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “پلیٹ لیٹس اور قومی و عالمی سطح پر تصدیق شدہ بیماریوں کا مذاق اڑایا گیا، قائد نواز شریف کا تمسخر اڑایا گیا اور یہاں تک کہ امریکہ کے جلسوں میں بھی بانی پی ٹی آئی نے ان کی بیماریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔”

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ “بانی پی ٹی آئی کی بیماریوں اور ماضی کے جملوں پر مبنی سینکڑوں ویڈیوز موجود ہیں جو ڈسپلے کی جا سکتی ہیں۔ جن لوگوں نے ماضی میں اس قسم کے رویے اختیار کیے، انہیں آج تھوڑا سا برداشت کا مظاہرہ بھی کرنا چاہیے۔”

تقریر کے اختتام پر وزیر دفاع نے بانی پی ٹی آئی کے لیے حسنِ زن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا، “میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو لمبی عمر اور صحت دے۔