مریم نوازنے پاکستان کے پہلے کارڈیک ہارٹ ٹرانسپلانٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 16 ارب روپے کی لاگت سے 250 بیڈز پر مشتمل بین الاقوامی طرز پر بننے والا پہلا ہسپتال بن گیا

August 21, 2026 · شہر گزشت

لاہور (نمائندہ امت )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے کارڈیک ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریم نواز شریف ہارٹ ٹرانسپلانٹ سنٹر بھی قائم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کے لئے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی سہولت فری دینے اور عوام کو ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی قیمتی سہولت مفت مہیا کرنے کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا۔ حکومت پنجاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیلئے 50ہزار ڈالر خود ادا کرے گی۔ دل کے مریضوں کیلئے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج معالجہ شروع، جدید ترین مشین پر پہلی انجیو گرافی بھی ہوگی۔ 16 ارب روپے کی لاگت سے 250 بیڈز پر مشتمل بین الاقوامی طرز پر جدید مشینری سے آراستہ ہسپتال بن چکا ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عالمی ماہر امراض قلب کی زیر نگرانی دل کے علاج کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ کیتھ لیب، ایم آر آئی، ماڈیولر آپریشن تھیٹرز اور کارڈیک وارڈز، پیتھالوجی لیب، ریڈیالوجی، آئی سی یو اور ایمرجنسی وارڈ فنکشنل کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سنٹر،انجیو سوئٹ،ڈائیگناسٹک روم، او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماڈیولر آپریشن تھیٹرمیں جدید ترین ہارٹ لنگز مشین،اعلیٰ ترین ٹیسلا ایم آر آئی اور دیگرجدید طبی مشینری دیکھ کر مسرت کا اظہا رکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسز کو محبت وطن پاکستانی بن کر مریضوں کی خدمت کرنے کی نصیحت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹرز اور سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نہیں ہوگا باہر جاکر اچھا کام کریں گے، اس تصور کو بدلنا ہوگا۔ہسپتال ہر ڈیوٹی کو اللہ تعالیٰ کی امانت سمجھ کر سرانجام دیں۔ صوبائی وزیر صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب باقی صوبوں سے مختلف ہے، محنت رائیگاں نہیں جاتی، آزاد کشمیر میں جیت کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ ٭