کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں روپے سے بنی سڑکیں کھوددیں، آئی جی آزادکشمیر
فورسز کی پوسٹوں پر گرنیڈ حملے کرنے والے پرامن لوگ ہرگز نہیں ہوسکتے ، کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک
فائل فوٹو
مظفر آباد: آئی جی آزاد جموں وکشمیر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کا کہنا ہےکہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں روپے سے بنی سڑکوں کو کھودکر تباہ کردیا،کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے باعث یہاں پر سیاحت اور تعلیم تباہ ہوگئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں آئی جی آزاد جموں وکشمیر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے درختوں کو کاٹ کر ٹمبر مافیا کے حوالے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند خواتین کو ڈھال بناکر چھپ کر فورسز پر فائرنگ کرتے ہیں، فورسز کے جوان مظاہرین کے ہاتھوں شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں، فورسز فائرنگ کاردعمل نہیں دے رہیں بلکہ صبر وتحمل کامظاہرہ کر رہی ہیں۔
آئی جی آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ جدید اور ممنوعہ ہتھیاروں ایم 4 اور ایم7 سے لیس افرادکون سے پرامن احتجاج کا حصہ ہیں؟
انہوں نے مزیدکہا کہ فورسز کی پوسٹوں پر گرنیڈ حملے کرنے والے پرامن لوگ ہرگز نہیں ہوسکتے۔