امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگر کر تباہ

حادثہ 25 اگست 2026 کو ڈینور کے قریب گلپن کاؤنٹی میں تھوروڈن ماؤنٹین کے مشرقی علاقے میں پیش آیا

August 26, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا (ایکس)

فوٹو سوشل میڈیا (ایکس)

امریکی ریاست کولوراڈو میں معمول کی تربیتی سرگرمی کے دوران امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں اہلکار محفوظ رہے۔

امریکی حکام کے مطابق حادثہ 25 اگست 2026 کو ڈینور کے قریب گلپن کاؤنٹی میں تھوروڈن ماؤنٹین کے مشرقی علاقے میں پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

امریکی فوج کی اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن کمانڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 4 افراد موجود تھے اور حادثے کے نتیجے میں کسی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حکام کے مطابق حادثے کے باعث قریبی آبادی کو بھی کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا، جبکہ ایندھن کے اخراج یا آگ لگنے کی بھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

حادثے کا شکار بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فورٹ کیمبل، کینٹکی میں تعینات امریکی فوج کی 160ویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ سے منسلک تھا۔