سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے والد انتقال کرگئے
انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور متعلقین کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کے والد میاں محمد نذیر انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور متعلقین کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
میاں محمد نذیر کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے بعد از نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ مغربی قبرستان ونیہ والہ، نزد سیالکوٹ بائی پاس میں ہوگی۔
مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عزیز و اقارب اور دیگر متعلقین نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔