کان پور میں بھارتی تربیتی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک
ٹریننگ سینٹر سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد واپسی پر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا
August 27, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
بھارت کے طیارے گرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں دو انجن والا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجےمیں پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے اڑان بھری تھی جب کہ تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر ٹریننگ سینٹر واپس آتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔