رحیم یارخان میں کول ٹرین حادثے کا شکار۔انجن الٹ گیا،10ویگنیں پٹڑی سےاترگئیں

حادثے کے باعث اَپ ٹریک بلاک ہوگیا اور ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی

August 27, 2026 · قومی

فائل فوٹو

کراچی سے آنے والی یوسف والا کول ٹرین فیروزہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

 

کوئلے سے بھری ٹرین بریک نہ لگنے کے باعث سینڈ ہمپ میں گھس گئی جس کے باعث کول ٹرین کا انجن ہی الٹا گیا۔انجن کے ساتھ 10 ویگنیں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ حادثے کے باعث اَپ ٹریک بلاک ہوگیا اور ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔

 

حادثے میں کسی جانی و نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔