وسیم اکرم اکیلے حج پر کیوں گئے؟ شنیرا اکرم نے وضاحت کردی
شنیرا کے لیے پہلے عمرہ ادا کرنا زیادہ مناسب ہوگا تاکہ وہ عبادات اور اس روحانی سفر کے تجربے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں
فوٹو سوشل میڈ یا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے وضاحت کی ہے کہ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم اس مرتبہ ان کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے کیوں نہیں گئیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے سوال کیا کہ شنیرا نے وسیم اکرم کے ساتھ حج کیوں نہیں کیا۔
وسیم اکرم نے بتایا کہ ان کے خیال میں شنیرا کے لیے پہلے عمرہ ادا کرنا زیادہ مناسب ہوگا تاکہ وہ عبادات اور اس روحانی سفر کے تجربے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ ان کے مطابق مستقبل میں دونوں ایک ساتھ حج کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔
شنیرا اکرم نے بھی اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ وسیم اکرم اپنے اس روحانی سفر پر پوری توجہ مرکوز رکھیں اور ان کی موجودگی کسی بھی طرح ان کی توجہ کا باعث نہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ مستقبل میں وسیم اکرم کے ساتھ حج نہیں کریں گی۔ ان کی خواہش ہے کہ مناسب وقت آنے پر دونوں ان شاء اللہ ایک ساتھ حج کی سعادت حاصل کریں۔
وسیم اکرم نے اپنے حج کے تجربے کو انتہائی خوبصورت قرار دیتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا یادگار سفر قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے سالگرہ کا ایک خاص تحفہ تھا۔