لارڈز ٹیسٹ کے دوران وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن لندن طلب

مائیک ہیسن لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ تاہم انہیں انگلینڈ طلب کیے جانے کی وجوہات اور ان کے دورے سے متعلق مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکیں۔

August 29, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے، جس میں قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی دوران پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو لارڈز ٹیسٹ کے دوران لندن طلب کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ تاہم انہیں انگلینڈ طلب کیے جانے کی وجوہات اور ان کے دورے سے متعلق مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکیں۔

پاکستانی ٹیم کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کو مشکلات درپیش ہیں۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن کی اچانک طلبی کے معاملے پر مزید تفصیلات آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔