جنوبی کوریا کا تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
جنوبی کوریا کی حکومت نے ملک کے تمام شہریوں کو مصنوعی ذہانت کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جنوبی کوریا کا تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
جنوبی کوریا کی حکومت نے ایک تاریخی اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ملک کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی سہولت مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا اور جدید ٹیکنالوجی تک عام آدمی کی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔
اس منصوبے کے تحت حکومت ملک بھر میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر کرے گی تاکہ ہر شہری روزمرہ کی زندگی اور پیشہ ورانہ امور میں اس جدید ٹیکنالوجی سے بلا معاوضہ استفادہ کر سکے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس انقلابی فیصلے سے جنوبی کوریا دنیا بھر میں ڈیجیٹل ترقی کے میدان میں ایک بار پھر سب سے آگے نکل جائے گا
اور اس سے معاشرے کے تمام طبقوں کو یکساں ترقیاتی مواقع میسر آئیں گے۔ حکومت کی جانب سے اس منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز انتہائی تیزی سے کیا جا رہا ہے اور ابتدائی مراحل کے بعد اسے پورے ملک میں نافذ کر دیا جائے گا۔