پمز افسران برطرف نہیں معطل ہوئے، اسپتال ڈاکٹر سلمان کے حوالے

سی ای او نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) ڈاکٹر محمد سلمان کو تین سال کی مدت کے لیے پمز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

August 30, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو چار ماہ کے لیے معطل کردیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای او نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) ڈاکٹر محمد سلمان کو تین سال کی مدت کے لیے پمز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد سلمان کی خدمات تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر پمز کے سپرد کی گئی ہیں۔ وہ پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ساتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سی ای او کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدامات ایک تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر پمز کے دیگر متعلقہ افسران کی معطلی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ تمام افسران کو 120 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ حکومتی اقدام کے بعد پمز کی انتظامی صورتحال میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔