تازہ ترین

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا حکومت سے علحیدہ ہوگئی

پشاور: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدہ ہوگئی ،وزراء اور پارلیمانی سیکریٹری عہدوں سے بھی مستعفی ہوگئے،جماعت اسلامی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ دوستانہ ماحول میں علیحدگی اختیار کرکے اچھی سیاسی روایت قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بھرپور تعاون …

مزید پڑھیئے

چیف جسٹس نےموبائل فون کارڈچارجنگ پرٹیکس کٹوتی کانوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز کی چارجنگ پر ٹیکس کٹوتی کا از خود نوٹس لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ منگل کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان …

مزید پڑھیئے

سینئر قانون دان نعیم بخاری کی 3پسلیاں ٹوٹ گئیں-دورہ امریکا منسوخ

لندن:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سینئر قانون دان نعیم بخاری نے کہاکہ انڈرگراؤنڈاسٹیشن کےپلیٹ فارم پرگرنےسےمجھےشدیدچوٹ لگی،گرنے سے سرمیں اندرونی چوٹ بھی پہنچی ہے ،انہوںنے کہاکہ گرنےسےمیں نیم بےہوش ہوگیااگلی صبح اسپتال میں آنکھ کھلی،اندرونی چوٹوں کی وجہ سے شدید تکلیف ہے ،میری بائیں طرف کی 3پسلیاں ٹوٹ گئیں،کمرمیں بھی …

مزید پڑھیئے

نجم سیٹھی پی سی ایل کے اگلے سیزن کے سربراہ مقرر

لاہور: نجم سیٹھی کو اگلےسیزن میں بھی پی ایس ایل کا سربراہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے،یہ فیصلہ پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ پی ایس ایل کی آمدنی …

مزید پڑھیئے

مشترکہ جلسے کا فیصلہ کوئی اور نہیں رابطہ کمیٹی کرے گی۔خالد مقبول صدیقی

کراچی :ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی دونوں دھڑوں کے مشترکہ جلسے کی دعوت کو بہادر آباد گروپ نے مسترد کرتےہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ جلسے کے بارے میں کوئی علم نہیں، مشترکہ جلسے کا فیصلہ کوئی اور نہیں رابطہ کمیٹی کرے گی ۔مشترکہ جلسے کی دعوت اپنی …

مزید پڑھیئے

نواز شریف کا قصور اوپر سے آرڈر لینے سے انکار کرناتھا۔مریم نواز

صادق آباد: مسلم لیگ ن کا جلسہ ، جلسے میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جلسے سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ اس نے جھکنے اور اوپر والوں سے آڈر لینے سے انکار …

مزید پڑھیئے

ایران کے حوالے سے اسرائیلی دعووں کی تصدیق کی جانی چاہیے۔برطانیہ

لندن:برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت کے بارے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے انکشافات کے بعد جوہری معاہدے پر عمل درآمد اور بھی ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اس طرح تہران کو اس کے جوہری ارادوں سے باز رکھنا ممکن ہو …

مزید پڑھیئے

مسلم لیگ ن والے کرپشن نہیں بلکہ ڈاکے مارتے ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت کا فوکس صرف لاہور پر ہے ، اور حکومت نے صرف اپنے ہی لوگوں کو نوازا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن والے کرپشن نہیں ڈاکے مارتےہیں، پنجاب کی جس کمپنی کا آڈٹ کرائیں بے ضابطگیاں نکلیں گی۔نجی ٹی وی …

مزید پڑھیئے

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچایاجائے گا۔آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجونے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچانے کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ ہزارہ برادری کے ہر فرد کی ہلاکت ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔پاک …

مزید پڑھیئے

فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے تمام ادارے پرعزم ہیں۔وزیراعظم

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا میں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش ہے ، فاٹا کو قومی …

مزید پڑھیئے

لاہور کیلئے 11نکات دینے والوں نے پشاور میں کچھ نہیں کیا۔شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے لاہور کے جلسے میں 11نکات دیے لیکن پشاور میں غربت کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا،مخالفین نے اپنے صوبوں میں عوام کو صرف مایوسی دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین ہوش کے ناخن لیںاور ہمارے پاس …

مزید پڑھیئے

ممبئی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو صحافی کے قتل کیس میں عمرقید

ممبئی: بھارت کی خصوصی عدالت نے انڈر ورلڈ مافیا ڈان چھوٹا راجن سمیت 9 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ چھوٹا راجن کو سینیئر صحافی جیوتی ڈے قتل کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ اس کیس میں 13ملزمان گرفتار کئے گئے تھے۔ چھوٹا راجن کوبھارت لانے کے بعد …

مزید پڑھیئے

کل کراچی میں سورج آگ برسائے گا

کراچی : کل کراچی میںشدید گرمی کے امکان ظاہرکیے جارہےہیں، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جب کہ جمعہ کے روز کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 2 روز میں …

مزید پڑھیئے

اقتدار میں وہی آئے گا جس کو عوام کی حمایت حاصل ہوگی۔مشاہداللہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا کہ ن لیگ ایک عینک سے سارے صوبوں کو دیکھتی ہے ،خیبر پختونخوا میں موٹروے اور سندھ میں توانائی منصوبے کس نے بنائے ہیں؟۔مشاہد اللہ نے کہاکہ آئندہ حکومت اس کی ہوگی جس کے پیچھے عوام کھڑی ہوگی عوام سلیکشن …

مزید پڑھیئے

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان بدستور ٹاپ پوزیشن پر

دبئی: آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پاکستان پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر …

مزید پڑھیئے

پارلیمنٹ کی بالادستی چیلنج کی گئی-غیر قانونی بجٹ مسترد کرتےہیں۔خورشید شاہ

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں بجٹ کے قانون کو نہیں توڑا گیا تھا، پارلیمنٹ کی بالادستی چیلنج کی گئی، حکومت کے پاس ایک سال کا …

مزید پڑھیئے

لندن ، نعیم بخاری انڈرگراؤنڈا سٹیشن کے پلیٹ فارم پر گر کر زخمی-اسپتال منتقل

لندن:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااورماہر قانون نعیم بخاری لندن میں انڈرگراؤنڈا سٹیشن کے پلیٹ فارم پر گر کر زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں سینٹ میریز اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میںماہرقانون اور رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم بخاری لندن میں موجود ہیں جہاں ان …

مزید پڑھیئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے ، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اورافغانستان میں حالیہ دہشت گردی کےواقعات کےتناظرمیں امورزیرغوراور مشرقی اورمغربی سرحدی صورتحال سے متعلق امور …

مزید پڑھیئے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے مذمتی قرارداد پیش کردی

لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس ایک گھنٹہ 42 منٹ کی تاخیر سے شروع، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے مذمتی قرارداد پیش کردی،میاں محمود الرشید کا کہناتھاکہ رانا ثناءاللہ کو بولتے ہوئے کچھ پتا نہیں چلتا ،رانا ثناءاللہ نے جو بیان دیا وہ نہایت افسوسناک ہے ، خواتین کی تضحیک کی …

مزید پڑھیئے

پاک بحریہ نے کھلے سمندرمیں پھنسی پرتگالی کشتی کو بچالیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد بحری قذاقی مشن پرمامورپاک بحریہ کے جہازپی این ایس عالمگیرنے صومالیہ سے تقریباً 180 ناٹیکل میل دورامدادی آپریشن کرتے ہوئے کھلے سمندرمیں پھنسی پرتگالی سیلنگ بوٹ میں موجود کئی افراد کوبچالیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بینی لیو2 نامی پرتگالی سیلنگ بوٹ ایندھن ختم ہونے …

مزید پڑھیئے

راؤ انوار جعلی پولیس مقابلے کا مرکزی کردار قرار، نقیب قتل کیس کا ضمنی…

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر ڈی ایس پی قمراحمد سمیت 11 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو پیش نہیں کیا جاسکا۔ پراسیکیوٹر نے نقیب اللہ قتل کیس کا ضمنی …

مزید پڑھیئے

پی ٹی آئی کی جماعت اسلامی سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے پربات کی گئی۔ملاقات میں پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا …

مزید پڑھیئے

علیگڑھ یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویرغائب ہوگئی،بھارتی ٹی وی کا دعویٰ

علی گڑھ: بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آویزاں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر راتوں رات غائب ہوگئی۔ یہ دعویٰ بھارتی نیوز چینل ٹائمز ناؤ نے کیاہے۔ واضح رہے کہ اقائد اعظم محمد علی جناح کو 1938 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی …

مزید پڑھیئے

راؤ انوار کی عیاشیاں ۔ عدالت آنے سے انکار،گھر میں ہی ڈھیرہ جمالیا

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار پر خصوصی نوازشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔رائو انوار کے ملیر کینٹ میں واقع گھر کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 21 اپریل کو راؤ انوار کو سینٹرل …

مزید پڑھیئے

آسٹریلیا کا معمّر ترین سائنس دان خود کشی کے لیے کوشاں

آسٹریلیا کے 104 سالہ معمّر ترین سائنس داں ڈیوڈ گوڈیل کو مئی کے اوائل میں سوئٹزرلینڈ منتقل کر دیا جائے گا تا کہ وہاں وہ اپنی زندگی کے طویل سفر کو اختتام پر پہنچا دیں۔ اس بات کا اعلان سہل مرگی کا دفاع کرنے والی ایک تنظیم International Exitنے کیا۔واضح …

مزید پڑھیئے

کھانےکے ریسٹورنٹ اسکولوں سے کم از کم 450گز دور ہونا چاہئے

رائل کالج آف لندن کے ڈاکٹروں نےجن میں سے بیشتر کا تعلق صحت اطفال سے ہے، اس بات پر زوردیا ہے کہ اسکولوں کے قریب فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ہرگز نہیں بننے چاہئیں اور اسکول سے ان ریسٹورنٹس کا فاصلہ کم سے کم 450گز ضرور ہونا چاہئے تاہم ریسٹورنٹ کو اسکولوںسے …

مزید پڑھیئے

جسے اللہ رکھے…دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیا بچہ صحت یاب ہوگیا

بلفاسٹ میں ایک بچہ معجزاتی طور پر صحت یاب ہوگیا ہے جسے ڈاکٹروں نے دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ سائیکل چلاتے وقت ایک حادثے سے دوچار ہوا تھا اور اس کے بعد سے بے ہوش پڑا رہتا تھا۔ مصنوعی تنفس سے اس …

مزید پڑھیئے

ٹیسٹ رینکنگ: انڈین ٹیسٹ ٹیم کو 10لاکھ ڈالر کا انعام

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے انڈین ٹیسٹ ٹیم نہ صرف 10لاکھ ڈالر انعام کی حق دار بن گئی بلکہ اس نے پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے دوسرے نمبر کی ٹیم جنوبی افریقہ سے 13پوائنٹس کا فرق حاصل کرلیا اور اب اس …

مزید پڑھیئے

خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مالاکنڈ،ژوب ڈویژن اورفاٹا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ تیز ہواؤں بھی چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے …

مزید پڑھیئے

مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں

مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے عہدیدار عبدالواحد الحطاب نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک میں زائرین کیلئے اعتکاف کے انتظامات کر دیئے گئے۔ تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ الحطاب نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ جو شخص بھی مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کا آرزومند ہو وہ پہلی …

مزید پڑھیئے