15ہزار اور ساڑھے سات ہزار کے انعامی بانڈ کی رجسٹریشن بھی ہوگی-فائل فوٹو
 15ہزار اور ساڑھے سات ہزار کے انعامی بانڈ کی رجسٹریشن بھی ہوگی-فائل فوٹو

40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی فروخت بند کر دی گئی

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی فروخت بند کردی گئی اور31 مارچ 2020 کے بعد یہ کیش بھی نہیں ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈزکی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دیگر بینکوں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز کی فروخت روک دیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز 31 مارچ 2020 کےبعد کیش ہوں گے نہ رجسٹرڈ جب کہ اب ان کی کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کو چالیس ہزار پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ بانڈ ہولڈرز اسے قومی بچت کے سرٹیفیکٹ میں تبدیل کرواسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 31 مارچ 2020 تک اسٹیٹ بینک اور 6 کمرشل بینکوں سے 40 ہزار کے بانڈز پریمیم پرائز بانڈز میں رجسٹر کرا سکیں گے اوراگر کیش کرانا ہو تو فارم بھر کر بانڈز کے مالک کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جاسکے گی۔