سلیکشن فکسنگ سے بھارتی کرکٹ میں نیا طوفان برپا

0

ممبئی(امت نیوز)سلیکشن فکسنگ نے بھارتی کرکٹ میں نیا طوفان برپا کردیا، آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا کے قریبی آفیشل پر رشوت لینے کاالزام عائد ہوگیا۔بھارتی کرکٹ اب سلیکشن فکسنگ کے الزامات کی زد میں آگئی ہے۔ اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجیو شکلا کے ایگزیکٹیو اسسٹنٹ اکرام سیفی پر ایک ہندی ٹی وی چینل کے اسٹنگ آپریشن میں الزام سامنے آیاکہ انھوں نے ایک کھلاڑی راہول شرما کو یوپی کی ٹیم میں شامل کرانے کے لیے اس سے طوائف ہوٹل میں بھیجنے کو کہا۔راہول شرما نے کسی بھی سطح پر یوپی کی نمائندگی نہیں کی، ان کی سیفی کے ساتھ ایک ویڈیو کال نشر ہوئی جس میں سیفی ان سے لڑکی کو شام پانچ بجے ہوٹل میں بھیجنے کاکہتے ہیں،بدلے میں انھیں آنے والے میچز کیلیے یوپی کی ٹیم میں منتخب کرنے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔میڈیا میں رپورٹ آنے پر بی سی سی آئی نے فوری طور پر اکرام سیفی کو معطل کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More