فلم کی نمائش پرسینما کے باہر علی ظفر کیخلاف مظاہرہ

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی پاکستانی فلم کے کراچی میں پہلے شو پر سنیما کے باہرعلی ظفر کے خلاف احتجاج کیا گیا جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔ نوجوانوں نے علی ظفر اور فلم کے بائیکاٹ کے نعرے بھی لگائے۔ بی بی سی کے مطابق اس احتجاج کی وجہ علی ظفر پر اپریل میں لگائے جانے والے جنسی ہراسگی کے وہ الزامات ہیں جو گلوگارہ میشا شفیع کی جانب سے عائد کیے گئے تھے۔ فلم کے پریمیئر شو کے موقع پرسینما کے داخلی دروازے پر کئی لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز لے کر مظاہرہ کیا جبکہ سنیما کی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی نفری اور نجی گارڈز بھی موجود تھے۔بی بی سی نے موقع پر موجود ایک صحافی کے حوالے سے بتایا کہ سنیما انتظامیہ کی جانب سے تعینات گارڈز نے لوگوں کو دھکے دیئے اور ان سمیت کئی لوگوں کے موبائل فون بھی چھینے۔ فلم طیفا ان ٹربل میں علی ظفر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More