عوام تعاون- خفیہ نشاندہی کرے پولیس کارروائی کرے گی- ایس ایچ او

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ او شرافی گوٹھ ارشد اعوان نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ6ماہ قبل چارج لیا تھا،تھانے کی حدود میں واقع اللہ دادگوٹھ، اسماعیل گوٹھ اور شرافی گوٹھ میں منشیات کے اڈے قائم تھے، جنہیں ختم کرنے کیلئے مذکورہ علاقوں میں انٹیلی جنس نیٹ ورک فعال کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 3ماہ کے عرصے میں درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کےمقدمات درج کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث کئی خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام منشیات اڈوں کیخلاف تعاون اور خفیہ نشاندہی کرے پولیس کارروائی کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More