عوامی مسائل حل کرائے-کےفورمنصوبہ بھی مکمل کرائینگے- حافظ نعیم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر این اے 250 میں مجلس عمل کے نامزد امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے پختون اور بہاری کمیونٹی کے شناختی کارڈ کے مسائل کرائے، کے الیکٹرک کی ظلم و زیادتی کے خلاف ڈٹ گئے۔ ہم نے واٹر بورڈ کے خلاف رمضان میں دھرنے دیئے اور پانی کے مسئلے کے حل کی کوشش کی۔ منتخب ہوکر کے فور منصوبہ بھی ہم ہی مکمل کریں گے۔ الیکشن کے بعد کوئی بھی پارٹی مجلس عمل کے بغیر حکومت نہیں بناسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مفتی محمود، پروفیسر غفور، شاہ احمد نورانی، محمود اعظم فاروقی کے وارث ہیں اور کراچی کو اس کے اصل کی طرف لوٹائیں گے۔ قرآن انقلاب کی کتاب ہے، تہذیب و حیا کی علامت ہے۔ ملک میں کتاب کا نظام ہوگا تو تمام مسائل حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 250 کے علاقے گلستان محلہ مستان چالی، پٹھان کالونی میں بازاروں و مارکیٹوں کے دورے، جامع مسجد گلستان کے امام و آئمہ مساجد سے ملاقاتیں، فرنٹیئر کالونی، لال باز چوک،سبحانی محلہ میں کارنر میٹنگز اور مختلف مقامات پر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس 114 کے امیدوار قاری محمد عثمان، حماداللہ شاہ، اسحاق خان، اکبر شاہ، حمیداللہ خان، یوسی چیئرمین عبدالصمد، یعقوب خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں حاجی بشیرخان، نسیم خان اور امان سواتی کے وڈیروں پر بھی عوام نے قائدین کا خیرمقدم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More