کٹھ پتلی اتحاد ہمیشہ ہمارے سامنے لائے گئے- بلاول

0

مٹھی (نمائندہ امت) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے سامنے ہمیشہ کٹھ پتلی اتحادوں کو لایا گیا، لیکن ان اتحادوں کو شکست ہوئی۔ ننگر پارکر میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مخالفین نے اقتدار میں آ کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آپ اپنے ووٹ سے ہمیں کامیاب کرائیں ہم ان کی سیاست ہی ختم کر دینگے۔ بلاول نے دعویٰ کیا کہ واحد ہمارا منشور جو پاکستان سے غذائی قلت دور کرنے میں مدد کرے گا۔ ہم فوڈ کارڈ اور بھوک مٹاؤ پروگرام سے روزگار اور غذائی قلت کو دور کریں گے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ آپ تک میٹھا پانی پہنچائیں گے ہم نے یہاں ایئرپورٹ بنایا جس سے روز گار اور ترقی آئے گی۔ بلاول نے کہا کہ بغض بھٹو میں کس حد تک پہنچے ہیں کہ ہر ایشو پر کمپرومائز کرنے کو تیار ہیں۔ پانی کی منصفانہ تقسیم کو بحث سے حل کیا جانا چاہئے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ پی پی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے اندرونی اور بیرونی مسائل حل کرسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More