شعیب ملک کوگیانا امیزن واریرز کی قیادت مل گئی

0

کنگسٹن (امت نیوز) سٹار پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزن واریرز کی قیادت کریں گے۔ یہ شعیب ملک کا غیرملکی لیگز میں کپتانی کا دوسرا تجربہ ہو گا، انہیں اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ گیانا امیزن واریرز کے کوچ یوہان بوتھا نے اپنے بیان میں کہا کہ شعیب ملک پر اعتماد قائد ہیں، انہیں لیگز کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی قیادت کا تجربہ حاصل ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے رواں برس ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 3 رنزیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) اتوار کو زمبابوے کے خلاف شیڈول پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 7 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More