ہاشم آملہ ٹیسٹ کرکٹ میں رن مشن بن گئے

0

کولمبو(امت نیوز) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے اور دنیا کے 15 ویں کھلاڑی بن گئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 19 رنز بنا کر 9 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انہوں نے 119 میچز کی 204 اننگز کھیل کر 9016 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 28 شاندار سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے جیک کیلس 13289 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، گریم سمتھ 9265 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔اس حوالے سے اسٹار جنوبی افریقی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ٹیم کیل؛ئے کارکردگی دکھانے کی کوشش کی انفرادی ریکارڈ بنانے کا کوئی شوق نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More