حکومت کا کھلاڑیوں اور آفیشلزکو خرچہ دینے کا اعلان

0

اسلام آباد(امت نیوز) حکومت نے 18 ویں ایشین گیمز شرکت کے لئے 17 کھیلوں کے مقابلوں میں 140 آفیشلز اور کھلاڑیوں کو سرکاری خرچے پر بھیجنے کی منظوری دے دی ہے ، شرکت کرنے والی دیگر ٹیموں کے اخراجات فیڈریشنز خود یا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کرے گی اور اگر ان میں سے کوئی ٹیم میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس کے بھی تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ترجمان نے گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت نے یہ فیصلہ 2014￿ میں کوریا کھیلی گئی 17 ویں ایشین گیمز میں سرکاری خرچے پر بیجھنے والی 140 کی تعداد (کھلاڑیوں اور آفیشلز ) 17 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کو مدد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے، گذشتہ ایشین گیمز میں پاکستان نے 23 کھیلوں کے مقابلوں شرکت کی، سرکاری خرچے پر 17 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ان میں بیڈمنٹن، باکسنگ، جمناسٹک، ہاکی، کبڈی، کراٹے، روئنگ، شوٹنگ، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، ویٹ لیفٹنگ، ریسلنگ، ووشواور جوڈو شامل تھیں۔بقایا 6 کھیلیں جن میں آرچری، بیس بال، کرکٹ، فٹ بال، رگبی اور ایقویسٹرن شامل تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More