دفع داد
برائے دفع داد، اس پر یہ آیت لکھ کر باندھ دی جائے۔
وَمَثَلُ کَلِمَۃٍ… تا… مِن قَرَارِ (26) (پ 13، ابراہیم، رکوع 4)
برائے عرق النسا
ایک منسف یعنی جیلی بنا لیا جائے اور تھوڑی مٹی ایسی زمین سے لے جس کو دو شریک پانی دیتے ہوں اور نابالغ لڑکی کا کاتا ہوا سوت سات تار کا پائوں سے مریض کی کمر تک لے کر اور انگلی کے درمیان تان دیں اور وہ مٹی منسف سے بچا کر مریض سے کہے، اس پر اپنا پائوں رکھ لے اور عامل ہاتھ میں چاقو لے کر یہ آیتیں پڑھتا جائے اور چاقو اس سوت کے تاروں پر پھیرتا جائے، اسی طرح سات بار پڑھے۔ سورۂ فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورۃ اخلاص اور معوذتین۔
وَاِلھُکُمْ اِلٰہٌ تا… الرَّحِیْمُ (163) (پ 2، سورئہ بقرۃ، رکوع، 19)
شَھِدَ …تا… الْحَکِیْمُ (18) (پ 6، سورئہ آل عمران، رکوع 2)
قَلِ اللّھُمَّ …تا… قَدِیْرٌ (26) (پ 6، سورئہ آل عمران، رکوع 3)
ء امَنَ الرَّسُولُ … تا… الْقوْمِ الْکَافِرِینَ (286) (پ 3، بقرۃ، رکوع 40)
اِنَّ رَبَّکُم …تا… رَبُّ الْعَالَمِیْنَ (54)
ترجمہ یا اللہ ! اس میں برکت عطا فرما۔ یہ جملہ کہہ دینے سے انشاء اللہ نظر لگنے سے حفاظت رہے گی۔
(عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی ص 58)(پ 8، اعراف، رکوع 7)
اور سورۃ الزلزال پھر کہے: الٰہی اس اسم کی برکت سے میرے اس درد کو جسم سے نکال دے۔ آخر میں درود شریف پڑھ لے۔
نیز… نابالغ لڑکی کا کاتا ہوا سوت لے کر اس کو بانٹ کر یہ آیت پڑھتا جائے، سات گرہ لگائی جائیں اور بائیں بازو پر باندھ دیا جائے۔
وَاِذْ قَتَلْتُمْ … تا… تَکْتُمُونَ (72) (پ 1 بقرہ رکوع 9) (جاری ہے)
Prev Post