امن ہوتے ہی سب سیاست چمکانے کراچی آرہے ہیں -حافظ نعیم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلا می کراچی کے امیراورمجلس عمل کے حلقہ NA-250کے نامزد امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں امن ہوتے ہی سب سیاست چمکانے کراچی آرہے ہیں، اگلے 5 سالوں میں نظر نہیں آئینگے۔شہری مظالم سہہ رہے تھے تب یہ لوگ کہا ں تھے ،کراچی کے عوام پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ کراچی کے الیکٹرک ، واٹر بورڈ اور نادرا کے مظالم سہہ رہا تھا ، اوور بلنگ کے ذریعے عوام پر ظلم کیا جارہا تھا اس وقت کہاں تھے، اب کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے آرہے ہو۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے شیر خانہ آباد اور فرنٹیئر کالونی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا نظام لوٹوں سے نہیں بلکہ کتاب سے تبدیل ہوگا ،کتاب علم ،تہذیب و ترقی کی علامت ہے ،کتاب کو سربلند کرناہوگا، 25جولائی کو فتح صرف کتاب کی ہو گی ، اس وقت ملک میں سیکولر اور دینی جماعتوں کے درمیان معرکہ ہے ، جو ایک طرف شیطان کا نظام لانا چاہتے ہیں ، ہماری ماوٴں ،بہنوں اور بیٹیوں کے سر سے چادر چھیننا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وارثین انبیاء ہیں جو پاکستان کو اسکی اصل روح کے مطابق بنانا چاہتے ہیں جس میں اللہ اور اسکے رسول کا نظام قائم ہو ۔اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی پی ایس 120عبد الرزاق خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More