مویشی تاجر مختلف بہانوں سے چالان اور رقوم بٹورے جانے سے نالاں
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سپرہائی وے مویشی منڈی میں آنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ سندھ شروع ہوتے ہی جانوروں کی گاڑیوں سے علاقہ و ایکسائز پولیس اور دیگر مختلف بہانوں سے بھتہ خوری کا آغاز کر دیتے ہیں۔پنجاب یا اندرون سندھ سے کراچی تک فی جانور اضافی خرچ 2 سے 5 ہزار روپے ہو جاتا ہے ۔