چیف جسٹس نے گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کا افتتاح کردیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ماڑی پور میں گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کا افتتاح کردیا۔واٹر کمیشن کی ہدایت پر پاک اوسسم نامی کمپنی نے یہ منصوبہ 4 مہینے کے اندر مکمل کیا ہے۔افتتاح کے موقع پر سربراہ واٹر کمیشن جسٹس (ر) امیرہانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جب کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔قبل ازیں جسٹس میاں ثاقب نثارکی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کیلئے آمد پر جاوید بحریہ سوسائٹی ہاکس بے کے مکینوں نےپانی کی عدم فراہمی کیخلاف مظاہر ہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت جاوید بحریہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محمد صدیق، کمانڈر عجم خان، حبیب الرحمن خان، رؤف بلوچ نے کی ۔مظاہرین نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ہمارا پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More