پاکستان اسپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین گروپ کا انتخابی جلسہ

0

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین پاسبان گروپ کا انتخابی جلسہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سینٹر میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے لیبر یونین سی بی اے کے صدرسید شباب بخاری پاسبان گروپ کے نامزد سیکرٹری جنرل موسیٰ حسیب، صدر عامر محمود صدیقی، چیئر پرسن محترمہ کلثوم احمدسمیت سینکڑوں کی تعداد میں سپورٹس بورڈ کے ملازمین نے شرکت کی ۔سی ڈی اے لیبر یونین سی بی اے کے صدر سید شباب بخاری نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کو ڈرایا ، دھمکایا جا رہا ہے ، ایسی اقدام کی مذمت کرتا ہوں اور سپورٹس بورڈ کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سب سے پہلے سیسہ پلائی دیوار بنوں گا۔پاسبان گروپ کی نامزد چیئر پرسن کلثوم احمد اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران برسر اقتدار ورکر گروپ کی پالیسیوں اور طریقہ واردات کو انتہائی قریب سے دیکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More