جرممن فٹبال نے میسوٹ کے الزامات مسترد کردیئے

0

برلن(امت نیوز) جرمن فٹ بال فیڈریشن نے میسوت اوزِل کی جانب سے نسل پرستی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن کسی نسل پرستانہ سرگرمی میں ملوث نہیں۔ اس سے قبل جرمن فٹ بال کھلاڑی میسوت اوزِل نے قومی فٹ بال فیڈریشن پر ’نسل پرستی‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے قومی ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ اوزِل کا کہنا تھا کہ فٹ بال فیڈریشن نے انہیں ترک نژاد ہونے کی وجہ سے پروموشنل مہم سمیت متعدد امور میں جان بوجھ کر پیچھے رکھا تھا۔ جرمن فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کے نمائندے، ملازمین، رکن کلب اور لاکھوں رضاکار ہر طرح کی نسل پرستی کو مسترد کرتے ہیں۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جرمنی میں نسلی منافرت کا نشانہ بننے والے فٹبالر میسوٹ اوزیل کی حمایت کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More