لیگ ن نے انتخابات کے نتائج پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ روم قائم کردیا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے نتائج پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ روم قائم کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور آصف کرمانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں عام انتخابات کے لیے ماڈل ٹاؤن میں (ن) لیگ کا مانیٹرنگ روم بنا دیا گیا جس میں ملک بھر میں انتخابی نتائج اور ووٹرز کے مسائل پر نظر رکھی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More