صدرممنون کراچی-عمران اسلام آباد – شہباز لاہور میں ووٹ ڈالیں گے

0

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)صدر مملکت پاکستان ممنون حسین حق رائے دہی کراچی میں استعمال کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حلقہ این اے 53 بنی گالہ اسلام آباد میں ووٹ پول کریں گے۔صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف حلقہ این اے 132 ماڈل ٹاون لاہور میں ووٹ پول کریں گے۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری حلقہ این اے 213 نواب شاہ میں ووٹ دالیں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری حلقہ این اے200 نوڈیرو میں ووٹ پول کریں گے۔مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین حلقہ این اے 69 گجرات سٹی میں ووٹ ڈالیں گے؛سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاو حلقہ این اے 23 چارسدہ گاوں تنگی میں ووٹ پول کریں گے۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان حلقہ این اے 38 ڈی آئی خان عبدالخیل میں ووٹ ڈالیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار حلقہ این اے 245 پی آئی بی کالونی میں ووٹ ڈالیں گے۔مسلم لیگ( ن )کے ناراض رہنما چوہدری نثارآبائی حلقہ این اے 63 چکری میں ووٹ ڈالیں گے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی چارسدہ ولی باغ میں ووٹ پول کریں گے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق حلقہ این اے 7 لوئر دیر کے گاوں ثمر باغ میں ووٹ دالیں گے۔ نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن( ر) صفدر اڈیالہ جیل میں ووٹ پول نہیں کرسکیں گے۔ق لیگ کےرہنماء چوہدری پرویزالہی حلقہ این اے 69 گجرات سٹی میں ووٹ پول کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق بہاولنگرکے علاقے ہارون آباد میں ووٹ ڈالیں گے۔شاہ محمود ملتان اور جہانگیر ترین حلقہ این اے 161 لودھراں میں ووٹ پول دیں گے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری حلقہ این اے 66 جہلم کے گاوں لدھڑ میں ووٹ ڈالیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More