پولنگ سامان کی ترسیل میں بدنظمی۔ میرپورخاص میں 2خواتین بے ہوش

0

میرپورخاص/اسلام آباد(نمائندگان امت )پولنگ سامان کی ترسیل کے دوران کئی مقامات پر بد نظمی دیکھنے میں آئی ۔اسلام آباد میں عملے کو سامان تاخیر سے ملا جب کہ میرپورخاص میں گرمی کی شدت سے انتخابی ڈیوٹی پر جانے والی 2 خواتین بے ہوش جب کہ تیسری کی حالت غیر ہوگئی۔مذکورہ خواتین این اے 218اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 47،اور 48 کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کیلئے جارہی تھیں۔ بیہوش ہونے والی خواتین کو فوری طور پر ایمبولینس کی مدد سے طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک خاتون کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد دینے کے بعد اسپتال میں داخل کرلیا۔ادھر وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کیلئے اسلام آباد میں ایف ایٹ کچہری سے ملحقہ ماڈل کالج سے پولنگ سامان کی ترسیل کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ پہلے آیئے پہلے پائیے کا نعرہ سن کر عملہ تو صبح سویرے پہنچ گیا مگر انہیں سامان انتہائی تاخیر سے ملا جس پر وہ پھٹ پڑے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے شکایات کے انبار لگادیئے اور کہا کہ ہمیں دور دراز علاقوں میں جانا ہے، کیسے پہنچیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More