سونے کی قیمت میں 200روپے تولہ کمی۔روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

0

کراچی(امت نیوز/ایجنسیاں)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں فی اونس 5ڈالرکی کمی سےپاکستان میں فی تولہ سونا200جبکہ فی 10 گرام قیمت میں 172روپے کی کمی ہوئی ۔فی تولہ سونے کی قیمت59750روپے سے گھٹ کر 59550 جبکہ 10 گرام کے نرخ51226روپے سے گھٹ کر 51054 روپے رہ گئے۔ کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 128.50 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 80پیسے کی کمی سے قیمت فروخت130روپے رہ گئی۔یوروکی قدر2 جبکہ پاؤنڈ کی قدر ڈیڑھ روپے گری ۔اس کے نتیجے میں یورو و پاؤنڈ کی قیمت فروخت152.50روپے سے گھٹ کر150.50 روپے اور 169.50 روپے رہ گئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت میں 45پیسے کمی سے34.15روپے پر آگئی ۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خرید 18 روپے90پیسے اور قیمت فروخت19.90روپےپر مستحکم رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More