سیکڑوں شناختی کارڈ نالےسے برآمد ۔ پوسٹل ووٹ غائب

0

چمن/ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے چمن میں پوسٹل بیلٹ پیر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ لاہور کے حلقہ این اے 125 سے بند نالے سے سیکڑوں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔تفصیلات کے مطابق چمن میں سرکاری ملازمین کے 159 پوسٹل بیلٹ پیپرز غائب ہوگئے،اس پرسرکاری ملازمین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا کہناتھا کہ ریٹرننگ آفسر نے بذریعہ ڈاک 525 بیلٹ پیپرزمحکمہ تعلیم کو بھیجے تھے ،جن میں 366 ملے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ ڈاک کا ایک اعلیٰ افسر ایک امیدوار کا رشتہ دارہے۔دوسری جانب عام انتخابات سے ایک روز قبل لاہور کے حلقہ این اے 125 شفیق آباد میں بندنالے سے3 تھیلوں میں سیکڑوں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ برآمد ہوئے، جنھیں پولیس نےتحویل میں لے لیا۔ترجمان نادرا کے مطابق ملنے والے تمام شناختی کارڈ 2010 سے پہلے کے ہیں ،جو زائدالمیعاد ہونے کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں اور 2018 کے الیکشن میں ناقابل استعمال ہیں۔تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More