بیشتر جماعتوں کے پولنگ اسٹیشن ویران پڑے رہے

0

کراچی (رپورٹنگ ٹیم) عام انتخابات کے موقع پر مختلف علاقوں میں بیشتر جماعتوں کے بیشتر پولنگ اسٹیشن ویران رہے۔ شکست دیکھ کر پولنگ ایجنٹ کیمپ بند کرکے بھاگ گئے۔ این اے 243 پی ایس 102 گلشن اقبال بلاک 17 میں سہ پہر کے بعد سیاسی سرگرمی کا آغاز ہوا۔ پی ایس پی اور پی ٹی آئی کا کیمپ خالی رہا۔ حلقہ این اے 245خداد کالونی پی ایس پی کے تمام انتخابی کیمپ خالی پڑے تھے۔ حلقہ این اے 245پی آئی بی کالونی میں تحریک انصاف میدان چھوڑ کر چلی گئی کئی۔ حلقہ این اے 243اور پی ایس 101اور 102میں 3بجے کے بعد گلشن اقبال، گلستان جوہر میں پیپلز پارٹی کے پولنگ کیمپ ویران ہوگئے۔ شاہ فیصل کالونی نمبر2 اور3 میں پی ٹی آئی کے کیمپ کارکن نہ ہونے کے باعث گرا دیئے گئے۔ پی ای سی ایچ ایس بلاکس سے پیپلز پارٹی انتخابی کیمپ چھوڑ کر چلی گئی۔ این اے 245میں پی ایس پی اور پیپلز پارٹی نے متعدد علاقوں میں اپنے انتخابی کیمپ ختم کردیئے۔ لانڈھی ڈی ون ایریا، کورنگی بی ایریا، غوثیہ کالونی،مصطفیٰ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں پیپلز پارٹی اورنواز لیگ کے پولنگ کیمپ پر کارکنان غائب ہوگئے۔ جس کے باعث ووٹروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی اے کالونی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 30اور بازغہ ہائی اسکول جوکھیو گوٹھ میں متحدہ کے کیمپ ویران رہے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239اور اس میں آنے والے 3 پی ایس 92،93،98کے علاقوں شاہ فیصل کالونی، الفلاح، ماڈل کالونی، ملیر سٹی، سعودآباد، کھوکھراپار میں پاک سرزمین پارٹی کے کیمپوں میں جہاں کارکن کم نظر آئے۔ وہاں ان کے حامی ووٹرز کی تعداد بھی کم رہی۔ شاہ فیصل کالونی نمبر2 سے عظیم پورہ، سعودآباد، کھوکھراپار میں ان کے کیمپ خالی نظر آئے اور چند کارکن موجود تھے جبکہ بعض جگہوں پر کیمپ ہی خالی تھے۔ سرزمین پارٹی کا پہلا الیکشن تھا۔ تاہم مہاجر قومی موومنٹ کا ہر علاقے میں کیمپ متحدہ پاکستان کے مدمقابل نظر آیا اور کارکن پرجوش نظر آتے رہے تھے۔ ریتہ پلاٹ شاہ فیصل کالونی نمبر3 میں سرزمین پارٹی کے دو کیمپ کارکن نہ آنے اور ووٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث گرادیئے گئے تھے۔ ان حلقوں میں سرزمین پارٹی کے کارکن ووٹرز کو دباوٴ میں لانے میں ناکام رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More