اسسٹنٹ پرئیزاڈنگ آفیسر نے کہا بلے پر مہر لگاؤ۔ووٹر کا الزام

0

راولپنڈی(رپورٹنگ ٹیم) اسٹیشن اسکول آرے بازار کے پولنگ اسٹیشن پر ایک ووٹر ماجد عباسی نے دعویٰ کیا کہ جب وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اندر گیا تو اسسٹنٹ پرئیزاڈنگ آفیسر نے اسے کہا کہ بلے پر مہر لگاؤ۔ اس صورت حال پر میں نے اسے سختی سے کہا کہ آپ مجھے کیوں یہ بات کہہ رہے ہیں۔ جب بات زیادہ بڑھی اور دیگر لوگوں کی توجہ ہماری جانب ہوئی تو وہ کھسیانی ہنسی ہنس کر کہنے لگا کہ میں تو مذاق کررہا تھا۔اب خدا جانے اس شخص نے اور کتنے لوگوں سے مذاق کیاہوگا۔ ماجد عباسی نے مزید کہا کہ میں یہ بات حلفاً اس شخص کے سامنے کہنے کو تیار ہوں کہ اس نے مجھے میری مرضی کے خلاف ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More