’111 نشستوں پر تحریک انصاف 68 پر نواز لیگ آگے

0

کراچی/اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک؍امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے محض 26 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابی نتائج سامنے آنے پر جشن منا لیا۔ ان ابتدائی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 111 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ کامیابی کی تصدیق ہونے پر مخلوط حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجائے گی۔ مسلم لیگ(ن) 68 نشستوں پر آگے ہے۔تاہم انتخابی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ بدھ کی شب رک گیا۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر تحریک انصاف کی برتری کا دعویٰ محض چند سو ووٹوں کی بنیاد پر کیا گیا۔ البتہ کچھ حلقوں میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج سامنے آگئے جن میں ہری پور سے عمر ایوب کا حلقہ شامل ہے۔ تحریک انصاف کے عمر ایوب نے ایک لاکھ 60ہزار ووٹ حاصل کیے۔تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک ٹوئیٹ میں عمران خان کو وزیراعظم قرار دے دیا۔ الیکشن 2018 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 270 میں سے تحریک انصاف 111 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، ن لیگ 68،پیپلز پارٹی 38، آزاد امیدوار 18 ،متحدہ مجلس عمل 10، اور ایم کیو ایم پاکستان 6نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جیتنے والوں میں جہلم کا ناکام جلسہ کرنے والے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدی شامل ہیں، جب کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف این اے 3 اور این اے 192 سے ہار گئے۔سوات میں وہ دوسرے نمبر پر بھی نہ آسکے۔ شکست کھانے والے بڑے ناموں میں شاہد خاقان عباسی ، چوہدری نثار ، مولانا فضل الرحمن۔ سراج الحق۔ آفتاب شیرپاؤ ، اسفندیار ولی شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ آبائی حلقوں سمیت دونوں مقامات سے ہارے ۔ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما امیرمقام جو ابتدا میں جیت رہے تھے4 بجے ملنے والی اطلاع میں پی ٹی آئی امیدوارسے شکست کھا بیٹھے۔کراچی میں قومی اسمبلی کے 21 حلقوں میں سے 15 حلقوں کے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ کو 6 اور پی پی کو 4 نشستوں پر برتری تھی دیگر نشستوں کے نتائج سامنے نہیں آئے۔علی الصبح 4 بجے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ خود بتایا جو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 راولپنڈی 6 کا تھا جہاں سے پی ٹی آئی کے چوہدری عدنان 32079 ووٹوں سے کامیاب ہوئے جب کہ مسلم لیگ ن کے راجہ ارشد محمود 24 ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ سردار رضا نے اس سے پہلے انتخابات 100 فیصد درست اور شفاف قرار دیئے اور عدلیہ و فوج سمیت سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بھی مثبت کرداراپنایا جو قابل تعریف ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میں بالخصوص سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود امن وامان برقرار رکھنے میں تعاون کیا اور انتخابات کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔سرکاری نتائج کی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔2گھنٹے تاخیر سے کوئی داغ نہیں لگتا۔ چند گھنٹوں میں نتائج جاری کردیں گے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے1 چترال سے مولانا عبدالاکبر(مجلس عمل) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے2 سوات ایک سے حیدرعلی خان(نواز لیگ) آگے رہے۔ امیرمقام(نواز لیگ) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے3 سوات دو سے سلیم رحمان(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ عبدالکریم خان(اے این پی) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے4 سوات تین سے مرادسعید(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے5 اپر دیر سے صاحبزادہ صبغت اللہ(تحریک انصاف) آگے رہے۔ین اے6 لوئر دیر ایک سے محبوب شاہ(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے7 لوئر دیر دو سے محمدبشیرخان(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے8 مالاکنڈ پروٹیکٹڈ ایریا سے جنیداکبر(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے9 بونیر سے شیراکبرخان(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے10 شانگلہ سے عباداللہ خان(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے11 کوہستان و پالس سے عافرین خان(مجلس عمل) آگے رہے۔ این اے12 بٹ گرام سے نوازخان(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے13 مانسہرہ ایک سے شاہ جہاں یوسف(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے14 مانسہرہ و تورغر سے محمد سجاد(آزاد امیدوار) آگے رہے۔ این اے15 ایبٹ آباد ایک سے مرتضیٰ جاوید عباسی(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے16 ایبٹ آباد دو سے علی خان جدو(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے17 ہری پور سے عمر ایوب(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے18 صوابی ایک سے اسدقیصر(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے19 صوابی دو سے عثمان ترکئی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے20 مردان ایک(رستم) سے مجاہدعلی(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے21 مردان دو سے محمد عاطف(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ حیدرہوتی دوسرے نمبر پر رہے۔این اے22 مردان تین(تخت بائی) سے محمد قاسم(مجلس عمل) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے23 چارسدہ ایک (شبقدر) سے انور تاج(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے24 چارسدہ دو سے فضل محمد(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے25 نوشہرہ ایک سے پرویزخٹک(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ جمعہ خان (اے این پی) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے26 نوشہرہ دو سے عمران خٹک(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے27 پشاور ایک سے نورعالم(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے28 پشاور دو سے ارباب عامر ایوب(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے29 پشاور تین سے ناصرخان(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے30 پشاور چار سے ارباب شیر(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے31 پشاور پانچ سے شوکت علی (تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ غلام بلور(اے این پی) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے32 کوہاٹ سے شہریارآفریدی(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے33 ہنگو سے خلیل زمان(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے34 کرک سے شاہد احمد(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے35 بنوں سے عمران خان(تحریک انصاف) آگے رہے۔ اکرم درانی(مجلس عمل) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے36 لکی مروت سے اشفاق احمد(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے37 ٹانک سے اسد محمود(مجلس عمل) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے38 ڈیرہ اسماعیل خان ایک سے علی امین گنڈاپور(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے39 ڈیرہ اسماعیل خان دو سے یعقوب شیخ(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے40 باجوڑ ایجنسی ایک سے گل داد خان(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے41 باجوڑ ایجنسی دو سے محمد ایاز(آزاد امیدوار) آگے رہے۔ این اے43 مہمند ایجنسی سے نور الحق قادری(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے44 خیبرایجنسی ایک سے حمید اللہ آفریدی(آزاد امیدوار) آگے رہے۔ این اے45 خیبرایجنسی دو سے سید جمال(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے46 کرم ایجنسی سے ساجد طوری(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے47 اورکزئی ایجنسی سے قاسم گل(مجلس عمل) آگے رہے۔ این اے48 شمالی وزیرستان سے مجسن جاوید(آزاد امیدوار) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے49 جنوبی وزیرستان ایک سے جمال الدین(مجلس عمل) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے50 جنوبی وزیرستان دو سے محمد علی(آزاد امیدوار) آگے رہے۔ این اے51 ایف آر(پشاور کوہاٹ، ڈیرہ، لکی، بنوں، ٹانک) سے عبدالشکور(مجلس عمل) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے52 اسلام آباد ایک سے خرم شہزاد(آزاد امیدوار) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے53 اسلام آٓباد دو سے عمران خان(تحریک انصاف) آگے رہے۔ شاہدخاقان(تحریک انصاف) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے54 اسلام آباد تین سے اسد عمر(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ انجم عقیل(نواز لیگ) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے55 اٹک ایک سے طاہرصادق(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے56 اٹک دو سے طاہرصادق(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے57 راولپنڈی ایک(کوٹلی ستیاں، مری، کہوٹہ) سے صداقت عباسی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ شاہدخاقان(نواز لیگ) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے58 راولپنڈی دو(گجرخان) سے پرویز اشرف(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے59 راولپنڈی تین سے غلام سرور(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے61 راولپنڈی 5 سے عامرکیانی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے62 راولپنڈی 6 سے شیخ رشید(عوامی مسلم لیگ) 4832ووٹ لے کر آگے رہے۔ دانیال چوہدری(نواز لیگ) 2979ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے63 راولپنڈی 7(ٹیکسلا) سے غلام سرور(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ چوہدری نثار(آزاد امیدوار) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے64 چکوال ایک سے ذوالفقار دلہہ(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے65 چکوال دو(تلہ گنگ) سے پرویز الہٰی(ق لیگ) آگے رہے۔ این اے66 جہلم ایک(دینہ سوہاوہ) سے فرخ الطاف(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے67 جہلم دو(جہلم پنڈدادنخان) سے فواد چوہدری(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے68 گجرات ایک سے حسین الہیٰ(ق لیگ) آگے رہے۔ این اے69 گجرات دو سے پرویز الہیٰ(ق لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ چوہدری مبشر(نواز لیگ) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے70 گجرات تین(لالہ موسیٰ) سے سید فیض الحسن(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ جعفراقبال(نواز لیگ) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے71 گجرات چار(سرائے عالمگیر کھاریاں) سے الیاس چوہدری(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے72 سیالکوٹ ایک(پسرور) سے ارمغان سبحانی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے73 سیالکوٹ دو(ڈسکہ) سے خواجہ آصف(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے74 سیالکوٹ تین(سمبڑیال) سے غلام عباس(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے75 سیالکوٹ چار سے افتخار الحسن(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے76 سیالکوٹ پانچ سے راجہ شمیم(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے77 نارووال ایک(ظفر وال) سے مہناز دانیال(نواز لیگ) آگے رہے۔ این اے78 نارووال دو سے احسن اقبال(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ ابرارالحق(تحریک انصاف) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے79 گوجرانوالہ ایک(وزیرآباد) سے احمد چٹھہ(آزاد امیدوار) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے80 گوجرنوالہ دو سے طارق محمود(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے81 گوجرانوالہ تین سے خرم دستگیر(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے82 گوجرانوالہ 4 سے عثمان ابراہیم(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے83 گوجرانوالہ 5(کاموکے) سے ذوالفقار احمد(نواز لیگ) آگے رہے۔ این اے84 گوجرانوالہ 6(نوشہرہ ورکاں) سے اظہرقیوم(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے85 منڈی بہا الدین ایک سے امتیاز چوہدری(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے86 منڈی بہا الدین دو(ملکوال) سے ناصراقبال بوسال(نواز لیگ) آگے رہے۔ نذرمحمد گوندل(تحریک انصاف) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے93 خوشاب ایک سے عمر اسلم(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے94 خوشاب دو(جوہرآباد، ہڈالی، مٹھہ ٹوانہ) سے احسان ٹوانہ(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے95 میانوالی ایک(بشمولی عیسیٰ خیل) سے عمران خان(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے96 میانوالی دو(بشمول پیپلاں) سے امجد علی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے97 بھکر ایک(کلورکوٹ، دریا خان) سے عبدالمجید خان(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے98 بھکردو سے محمد افضل خان(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے99 چنیوٹ ایک سے غلام محمد(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے100 چنیوٹ دو(لالیاں، بھوانہ) سے قیصرشیخ(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے101 فیصل آباد ایک(چک جمرہ) سے عاصم نذیر(آزاد امیدوار) آگے رہے۔ این اے102 فیصل آٓباد دو(جڑانوالہ) سے نواز شیر(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے104 فیصل آباد چار(ماموکانجن، سمندری) سے شہباز بابر(نواز لیگ) آگے رہے۔ این اے105 فیصل آباد پانچ(بشمول ڈجکوٹ) سے مسعود نذر(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے106 فیصل آباد6(گٹ والا) سے نثار جٹ(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے108 فیصل آباد8 سے فرخ حبیب(تحریک انصاف) 47ہزارووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ عابدشیرعلی(نواز لیگ) 43ہزارووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے109 فیصل آباد 9 سے فیض اللہ(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے110 فیصل آباد 10 سے راجہ ریاض(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے116 جھنگ تین(شورکوٹ) سے امیر سلطان(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے119 شیخوپورہ ایک(مرید کے) سے راحت بھٹی(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے120 شیخوپورہ دو(شرقپور) سے رانا تنویر(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے121 شیخوپورہ تین سے جاوید لطیف(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے122 شیخوپورہ چار(صفدرآباد) سے علی سلمان(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے124 لاہور دو سے حمزہ شہباز(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے129 لاہور 7 (کینٹ) سے ایازصادق(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے135 لاہور13 سے کرامت کھوکھر(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے136 لاہور14(رائے ونڈ) سے اسدکھوکھر(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے137 قصور ایک سے سعدوسیم(نواز لیگ) آگے رہے۔ سردارآصف نکئی(تحریک انصاف) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے142 اوکاڑہ دو سے رائو سکندر(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے143 اوکاڑہ تین(دیپالپور) سے نورالحق قادری(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے144 اوکاڑہ چار (بشمول رینالہ خورد) سے منظور وٹو(آزاد امیدوار) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے149 ساہیوال تین سے فیل جٹ(نواز لیگ) آگے رہے۔ این اے152 خانیوال تین( میاں چنوں) سے ظہورحسین قریشی(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے154 ملتان ایک سے سکندربوسن(آزاد امیدوار) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے155 ملتان دو سے عامر ڈوگر(تحریک انصاف) آگے رہے۔ طارق رشید(نواز لیگ) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے156 ملتان تین سے شاہ محمود قریشی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے157 ملتان چار سے موسیٰ گیلانی(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے158 ملتان 5 (شجاع آباد) سے یوسف رضا گیلانی(پیپلزپارٹی) آگے رہے۔ این اے173 بہاولپور چار سے نجیب الدین اویسی(نواز لیگ) آگے رہے۔ این اے174 بہاولپور پانچ (احمد پور شرقیہ) سے بہاول عباسی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے175 رحیم یار خان ایک (لیاقت پور) سے سید مبین احمد(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے177 رحیم یار خان تین (ظاہر پیر) سے خسرو بختیار(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے178 رحیم یار خان چار(احمد پور لما) سے مخدوم مصطفیٰ محمود(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے185 مظفر گڑھ 5(جتوئی تحصیل) سے معظم علی خان(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے187 لیہ ایک( تحصیل چوبارہ) سے عبدالمجید نیازی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے189 ڈیرہ غازی خان ایک(تونسہ) سے خواجہ شیراز(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے190 ڈیرہ غازہ خان دو سے امجد طارق کھوسہ(آزاد امیدوار) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے192 ڈیرہ غازی خان 4(کوٹ چٹھہ) سے محمد خان لغاری(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے193 راجن پور ایک(جام پور) سے سردار جعفر(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے194 راجن پور دو سے نصراللہ دریشک(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے195 راجن پور تین(روجھان) سے ریاض مزاری(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے196 جیکب آباد سے اعجاز جاکھرانی(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے200 لاڑکانہ ایک(بشمول رتو ڈیرو) سے بلاول زرداری(پیپلزپارٹی) آگے رہے۔ راشد سومرو(مجلس عمل) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے204 گھوٹکی ایک(اوباڑو، ڈہرکی) سے عبدالحق میاں(آزاد امیدوار) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے205 گھوٹکی دو سے علی محمد مہر(آزاد امیدوار) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے212 نوشہرو فیروز دو(بشمول مورو) سے ذوالفقارعلی(پیپلزپارٹی) آگے رہے۔ این اے213 نوابشاہ ایک سے آصف زرداری(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے218 میرپورخاص ایک سے علی نواز شاہ(آزاد امیدوار) آگے رہے۔ این اے220 عمر کوٹ سے یوسف تالپر(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ شاہ محمود قریشی(تحریک انصاف) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے222 تھرپارکر دو(مٹھی، ڈیپلو) سے مہیش کمار(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے223 مٹیاری سے مخدم جمیل(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے224 ٹنڈو الہیار سے ذوالفقار بچانی(پیپلزپارٹی) آگے رہے۔ این اے225 حیدرآباد ایک(قاسم آباد) سے حسین طارق(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر ہے۔ این اے228 ٹنڈو محمد خان سے نوید قمر(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے229 بدین ایک(ماتلی، تلہار، ٹنڈو باگو) سے میر غلام علی(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے230 بدین دو(بشمول گولارچی) سے فہمیدہ مرزا(جی ڈی اے) آگے رہے۔ این اے231 سجاول سے ایاز شاہ شیرازی(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے233 جامشورو سے سکندر علی(پیپلزپارٹی) آگے رہے۔ این اے234 بدین ایک(میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ) سے عرفان لغاری(پیپلزپارٹی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے236 کراچی ملیر ایک سے جام عبدالکریم بجار(پیپلزپارٹی) آگے رہے۔ این اے 242 سے نقیب محسود جرگے کے رکن سیف الرحمان محسود(تحریک انصاف) 19 ہزار ووٹوں سے آگے. این اے244 کراچی شرقی 3 سے علی زیدی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے245 کراچی شرقی 4 سے عامر لیاقت(تحریک انصاف) 77314ووٹ لے کر آگے رہے۔ فاروق ستار(ایم کیو ایم) 8431ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے247 کراچی جنوبی دو سے عارف علوی(تحریک انصاف) 23625ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ فاروق ستار(ایم کیو ایم) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے248 کراچی غربی ایک سے عبدالقادر پٹیل(پیپلزپارٹی) آگے رہے۔ این اے249 کراچی غربی دو سے فیصل ووڈا(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ شہباز شریف(نواز لیگ) دوسرے نمبر پر رہے۔این اے250 کراچی غربی 3 سے امین الحق(ایم کیو ایم) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے254 کراچی وسطی دو سے اسلم خان(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے255 کراچی وسطی 3 سے محمود مولوی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے257 قلعہ سیف اللہ ژوب سے مولانا عبدالواسعمجلس عمل آگے رہے۔ این اے258 لورالائی موسیٰ خیل سے یعقوب ناصر(نواز لیگ) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے259 ڈیرہ بگٹی کوہلو سبی سے میرطارق محمود(آزاد امیدوار) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے260 نصیر آباد سے یارمحمد رند(تحریک انصاف) آگے رہے۔ این اے261 جعفرآباد صحبت پور سے میر محمد جمالی(تحریک انصاف) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے264 قلعہ عبداللہ سے مولوی عصمت اللہ(مجلس عمل) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے266 کوئٹہ دو سے آغا حسن بلوچ(بی این پی) آگے رہے۔ این اے270 پنجگور سے نذیر احمد(بی این پی) پہلے نمبر پر رہے۔ این اے271 کیچ سے جان محمد دشتی(بی این مینگل) 115ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ زبیدہ جلال(بی اے پی) 63ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More