پنجاب اسمبلی میں ن لیگ 132نشستوں سے آگے

0

لاہور ۔پشاور(امت نیوز) غیرسرکاری اورغیرحتمی جزوی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی 132، تحریک انصاف کو 122، 36 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے ،جب کہ پیپلز پارٹی کو 4 اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے،پی ٹی آئی خیبرپختون خوامیں بھی واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق پی پی 11 راولپنڈی 6سےراجہ ارشد محمود (نواز لیگ) 14677ووٹ لے کرآگے رہے۔چوہدری محمد عدنان (تحریک انصاف)7842ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 15راولپنڈی 10 سےعمر تنویر(تحریک انصاف)10129ووٹ لے کر آگےرہے۔ملک افتخار(نواز لیگ) 5143ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔ پی پی 33گجرات 6سےچوہدری لیاقت علی(تحریک انصاف)43345ووٹ لے کرآگےرہے۔چوہدری شبیر احمد(نواز لیگ)38016ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔پی پی 42سیالکوٹ 8سےذیشان رفیق(نواز لیگ)آگےرہے۔پی پی 65منڈی بہائو الدین 1سےخاتون امیدوار حمیدہ میاں(نواز لیگ) 53063ووٹ لے کرآگے رہیں۔ارشد محمود(تحریک انصاف)28042ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔پی پی 88میانوالی 4سےعمر سبطین(تحریک انصاف)23055ووٹ لے کرآگے رہے۔ملک محمد فیروز پراچہ(نواز لیگ)10749ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔پی پی 101فیصل آباد 5سےغلام حیدر(تحریک انصاف)41093ووٹ لے کرآگے رہے۔رائے حیدر(نواز لیگ)35645ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔پی پی 102 فیصل آباد 6سےعادل پرویز(تحریک انصاف)31259ووٹ لے کرآگےرہے۔سکندر حیات خان(نواز لیگ)28599ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔پی پی 109 فیصل آباد 13سےندیم آفتاب(تحریک انصاف)49199ووٹ لے کرآگے رہے۔ظفر اقبال(نواز لیگ)45215ووٹ لے کرآگے رہے۔پی پی 110فیصل آباد 14 سےمحمد نواز (نواز لیگ) 914ووٹ لے کر آگے رہے۔خیال احمد(تحریک انصاف)661ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔پی پی 147 لاہور 4 سے مجبتبیٰ شجاع الرحمن(نواز لیگ) 69031 ووٹ لے کر آگے رہے۔محمد طارق سعادت(تحریک انصاف)30596ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔پی پی 153 لاہور 10سےخواجہ عمران نذیر(نواز لیگ) 24456ووٹ لے کرآگے رہے۔چوہدری خالد محمود گجر(تحریک انصاف)11466ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ پی پی 160لاہور 17سےمیاں محمود الرشید(تحریک انصاف) 14351ووٹ لے کرآگےرہے۔سید توصیف حسین (نواز لیگ)10617ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔پی پی 166لاہور 23سےعبد الکریم (تحریک انصاف)12615ووٹ لے کرآگے رہے۔پی پی 184 اوکاڑہ 2سے محنت حسن(آزاد امیدوار)45620ووٹ لے کرآگے رہے۔سید رضا گیلانی(آزاد امیدوار)23740ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔پی پی 189 اوکاڑہ 7 سے محمد سلیم(تحریک انصاف) 60430 ووٹ لے کر آگے رہے۔منیب الحق(نواز لیگ) 41947ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 195 پاکپتن 5 سے پیر کاشف چشتی(نواز لیگ) 42450ووٹ لے کر آگے رہے۔خان امیر حمزہ(تحریک انصاف) 26800ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔پی پی 200 ساہیوال 5 سے ریاض احمد(نواز لیگ) 43694ووٹ لے کر آگے رہے۔ وحید اصغر (تحریک انصاف)39315ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔پی پی 201 ساہیوال 6 سے رائے مرتضیٰ(تحریک انصاف) 44221ووٹ لے کر آگے رہے۔شفقت علی چیمہ(پیپلزپارٹی) 38775ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 202 ساہیوال 7 سے نعمان لنگڑیال(تحریک انصاف) 45732ووٹ لے کر آگے رہے۔شاہد منیر(نواز لیگ) 36122ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 219 ملتان 9 سے ڈاکٹر محمد اختر(تحریک انصاف) 6181ووٹ لے کر آگے رہے۔رائے منصب(پیپلزپارٹی) 4994ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 246 بہاولپور 2 سے سمیع اللہ چوہدری(تحریک انصاف) 40780ووٹ لے کر آگے رہے۔ رانا محمد طارق(نواز لیگ) 24413ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 249 بہاولپور 5 سے احسان الحق(ق لیگ) 38491ووٹ لے کر آگے رہے۔ چوہدری خالد محمود(نواز لیگ) 27181ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 283 لیہ 4 سے اعجاز احمد(نواز لیگ) پی پی 284 لیہ 5 سے سید رفاقت علی گیلانی(آزاد امیدوار) ، پی پی 295 راجن پور 3 سے فاروق امان اللہ وریشک(تحریک انصاف) ، پی پی 296 راجن پور 4 سے محمد طارق وریشک(تحریک انصاف) آگے رہے۔ خیبرپختون خوامیں تحریک انصاف 65 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل 9 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور عوامی نیشنل پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More