تحریک لبیک نے لیاری میں صوبائی نشست جیت لی

0

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 107سے تحریک لبیک کے امیدوار محمد یونس سومرو نے 26ہزار 243ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد اصغر خان نے 15915ووٹ لے کر دوسری جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد جاوید ناگوری نے 14390ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پیپلزپارٹی اپنے گڑھ لیاری سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر نہ صرف شکست کھاگئی بلکہ دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کرسکی ہے۔ دوسری جانب مہاجر قومی موومنٹ کی بھی سندھ میں 2 صوبائی نشستیں جیتنے کی اطلاعات ہیں ،تاہم الیکشن کمیشن سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More