عمران نے دھاندلی تحقیقات کے لئے حلقے کھولنے کی پیشکش کردی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بنایا تھا، اب وہی اس پر اعتراض کر رہی ہیں ۔بنی گالہ سے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کی شکایات کرنے والی جماعتیں جس حلقے کو کہیں گی وہ حلقے کھولے جائیں گے۔ اللہ نے ہمیں کامیابی دی ہے اب اپنے منشور پر عمل درآمد کریں گےاور پاکستان ایسا ملک بنے جیسا قائد اعظم نے سوچا تھا۔عمران خان نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کے لیےنکلے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے جمہوریت کو مضبوط کیا، دہشت گردی کے واقعات کے باوجودوہاں انتخابی عمل مکمل ہواتاہم کامیاب الیکشن پر سیکورٹی فورسز کو بھی داد دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خلفائے راشدین جیسا نظامِ حکومت چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت آئے گی جس میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ہم اداروں کو مضبوط کرینگے ۔ صرف اپوزیشن جماعتوں کا نہیں بلکہ سب کا احتساب کرکے مثال قائم کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے شرم آئے گی کہ میری عوام خط غربت سے نیچے زندگی گذارے اور میں وزیرِاعظم ہاؤس میں رہوں۔وزیر اعظم ہاؤس کو تجارتی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گااسکی آمدنی عوام پر خرچ کی جائے گی گورنر ہاؤس کو تعلیمی اداروں میں بدلا جائے گا ۔ خارجہ پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ دوستی کو مزید مضبوط کریں گے۔بھارت سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، دونوں ممالک کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More