سری لنکا اور جنوبی افریقہ آج زور آزما ہونگے

0

کولمبو(امت نیوز) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) اتوار کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل پروٹیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آئی لینڈرز کے ہاتھوں 2-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا، پروٹیز بلے باز سری لنکن سپنرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے اور اب ون ڈے سیریز میں ان کا امتحان ہو گا۔ مہمان پروٹیز ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو ہرانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More