اسپورٹس فیڈریشنزکو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرنیکا فیصلہ
لاہور (امت نیوز) قومی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح اکثریت کے بعد اسپورٹس کے میدانوں کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے پی ٹی آئی نے صوبائی گورنرزکے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت دوسرے کھیلوں کی تنظیموں کو سدھارنے کا فیصلہ کیاہے،اقتدار میں آتے ہی کھیل کے اداروں کوسیاسی تقرریوں سے پاک کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نجم سیٹھی کوچیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ ان کی تقرری سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کی تھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، خالد کھوکھر کی تقرری بھی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے قریبی رشتہ دار ہونے کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ کھیلوں کی مزید تنظیموں اور حکومتی کھیلوں کے اداروں میں سیاسی بنیادوں پر پْرکشش عہدے حاصل کرنے والوں کے خلاف بھی آپریشن کلین اپ کیا جائے گا۔