عمران طاہر نے بھارتی نژاد خاتون کی خاطر پاکستان چھوڑا
لاہور (امت نیوز)جنوبی افریقہ کے معروف لیگ اسپنر عمران طاہر نے ایک بھارتی نژاد جنوبی افریقی لڑکی سے محبت کی خاطر پاکستان کو خیرباد کہا تھا۔لاہور میں 28مارچ 1979 ء کو پیداہونے والے عمران طاہر نے اسکول کی تعلیم کے ساتھ ہی کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔عمران طاہر پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں جب 1998ء میں پاکستانی ٹیم انڈر 19ورلڈکپ کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ گئی، تو وہاں عمران کی ملاقات ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ سمیّہ دلدار سے ہوئی اور وہ انہیں دل دے بیٹھے۔جنوبی افریقہ میں سمیّہ سے ملاقاتوں کے دوران جب عمران طاہر نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو سمیّہ نے شرط عائد کردی کہ وہ جنوبی افریقہ کو چھوڑ کر پاکستان نہیں جائیں گی۔