ایشین کلب والی بال چیمپیئن شپ کل سے شروع ہوگی

0

اسلام آباد (امت نیوز) ایشین کلب والی بال چیمپیئن شپ (کل) پیر سے برما، میانمار میں شروع ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے ترجمان علی اکبر شاہ نے بتایا کہ ایشین کلب والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت 18 سے زائد ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی یہ چیمپیئن شپ 6 اگست تک جاری رہے گی، 12 رکنی قومی ٹیم کی قیادت محب رسول کریں گے، دیگر کھلاڑیوں محمد ادریس، شیراز، دلاور خان، مبشر رضا، منیر احمد، وسیم خان، محمد آصف، کاشف، ناصر لبرو، فہد رضا اور امل خان شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض کوچز مظہر حسین گوجر اور محمد اظہر انجام دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More