فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کل کیا جائیگا

0

اسلام آباد (امت نیوز) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان (کل) پیر کو کیا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ یکم اگست سے اسلام آباد کے دو مختلف گرائونڈوں میں شروع ہوگا، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لئے دعوت نامے تمام رجسٹرڈ کلب کو بھیج دیئے گئے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں 30 جولائی تک اپنے اپنے اپنے ناموں کا اندراج اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری یا ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی کروا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More