درختوں میں پھل لانے کیلئے:
بنی ہاشم میں سے ایک شخص کا قول ہے کہ میں نے پوری سورۃ فاتحہ لکھی اور اس کی تیسری آیت سات دفعہ لکھی اور اس کو دھو کر ایسے درختوں میں چھڑکا، جو کئی سال سے بے برگ و ثمر ہو گئے تھے۔ خدائے تعالیٰ کے فضل سے بہت جلدی ان میں پتے آ گئے اور یہ درخت پھل بھی دینے لگے۔
صلوٰۃ الحاجت :
محمد بن دستوریہ سے منقول ہے کہ میں نے امام شافعیؒ کی بیاض میں ان کے ہاتھ کا لکھا ہوا دیکھا کہ یہ نماز حاجت ہزار حاجت کے واسطے حضرت خضرؑ نے کسی عابد کو سکھائی تھی، دو رکعت نفل پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ ایک بار، سورۃ الکفرون دس بار اور دوسری رکعت میں فاتحہ ایک بار اور سورۃ الاخلاص گیارہ بار، پھر سلام پھیر کر سجدے میں جائے اور اس میں دس بار درود شریف اور دس بار:
تیسرا کلمہ…
اور دس بار:
رَبَّنَاَ ئَ اتِنَا … تا … عَذَابَ النَّارِ (12، 20)
پڑھ کر اپنی حاجت مانگے۔
حکیم ابو القاسم فرماتے ہیں کہ میں نے اس عابد کے پاس قاصد بھیجا کہ مجھ کو یہ نماز سکھا دے، انہوں نے بتلا دی، میں نے پڑھ کر علم و حکمت کی دعا کی، رب تعالیٰ نے عطا فرمایا اور ہزار حاجتیں پوری ہوئیں، حکیم ممدوح فرماتے ہیں کہ جو شخص اس نماز کو پڑھنا چاہے، شب جمعہ غسل کرے اور پاک کپڑے پہنے اور آخر شب میں بہ نیت قضائے حاجت پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ حاجت پوری ہو۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post