قومی ٹیم ایشیا رگبی ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم

0

راولپنڈی (امت نیوز) قومی ٹیم ایشیا رگبی سیونز ٹرافی میں شرکت کرے گی، پاکستان رگبی فیڈریشن کے سیکرٹری خرم خواجہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایشیا رگبی سیونز ٹرافی آئندہ ماہ سنگا پور میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی ٹیم حصہ لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے 25 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رگبی اکیڈمی میں جاری ہے، حتمی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ایشیا بھر سے 35 سے زائد ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More