لفظ دنیا 155 بار قرآن مجید میں ہے اور لفط آخرت بھی 115 بار۔
ملائکہ 88 بار آیا ہے اور لفظ شیاطین بھی 88 بار مذکور ہے۔
حیات (زندگی) 145 بار آیا ہے اور لفظ موت بھی 145 بار۔
ابلیس11 بار آیا ہے اور اِسْتِعَاذَہْ عَنْ اِبْلیس (ابلیس سے پناہ مانگنا) بھی 11 بار۔
المصیبۃ75 بار آیا ہے اور لفظ شُکُر بھی 75 بار مذکور ہے۔
اِنفاق73 بار آیا ہے اور لفظ رَضَا بھی 73 بار مذکور ہے۔
مُسْلِمِیْن 140 بار آیا ہے اور لفظ جہاد بھی 140 بار۔
سِحْر 60 بار آیا ہے اور لفظ فتنہ بھی 60 بار مذکور ہے۔
زکوٰۃ 32 بار آیا اور لفظ برکت، برکات بھی 32 بار ہے۔
رَغْبَۃ (شوق) 8 بار آیا ہے اور لفظ رَھْبَۃ (ڈر) بھی 8 بار آیا ہے۔
محمد (آپؐ کا اسم گرامی) 4 بار آیا ہے اور لفظ شریعۃ بھی 4 بار۔
رَجُل (مرد) 24 بار آیا ہے اور لفظ اِمرَاۃ (عورت) بھی 24 بار۔
دن رات میں نمازیں 5 فرض ہیں تو لفظ صَلَوَات (نمازیں) بھی 5 بار۔
مہینے 12 ہیں تو لفظ شَہْر (مہینہ) بھی قرآن مجید میں 12 بار آیا ہے۔
سال کے دن 365 ہیں تو یَوم کا لفظ بھی 365 بار آیا ہے۔
نیز آج دنیا پر خشکی اور پانی… کا تناسب 13/32 ہے تو قرآن پاک میں لفظ بحر 32 بار آیا ہے اور لفظ بَرّ +12 یَبَس (خشکی) 1 (کل 13) بار مذکور ہے۔
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post