کوسٹ گارڈ نے 6اسمگلرزاور44تارکین وطن کو گرفتار کرلیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے گذشتہ 15دنوں کے دوران مختلف جگہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے6اسمگلر اور 44تارکین وطن کو گرفتار کرتے ہوئے منشیات ،غیر قانونی ڈیزل اور چھالیہ برآمد کرلی ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ (بلوچستان)چیکنگ کے دوران ایک مسافر سے6کلوگرام حشیش برآمد کی جبکہ ایک اور مسافر اسمگلرز سے4 .5 کلوگرام افیون برآمدکرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کر لیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے، کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب دو ٹرکوں کی تلاشی کے دوران کروڑوں روپے کی چھالیہ برآمد کی گئی اور 4افراد کو گرفتار کیا گیا۔گوادر کے قریب پیشکان روڈ چیک پر چیکنگ کے دوران ایک مسافرسے100 گرام ہیروئن(کرسٹل) برآمد کی گئی، ساکران روڈ پر چیکنگ کے دوران ایک ہینو ٹرک سے 15000لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کیا۔ پکڑی جانے والی منشیات ،متفرق اشیاءکی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More