ہائیکورٹ نے اسکول فیس میں 5فیصد سے زائد اضافہ روک دیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 10 سے 13 فیصد اضافے کے خلاف والدین کی درخواستوں پر نجی اسکولوں کو فیس میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روک دیا۔فاضل عدالت نے صوبائی حکومت اور اسکول انتظامیہ کو 7 ستمبرکے لیے نوٹس جاری کردئیے۔فاضل عدالت نے اپنے حکم میں پرانے اسٹرکچر کے تحت فیس وصول کر نے کی بھی ہدایت کی ہے۔درخواست گزاروں نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں وفاق، حکومت سندھ، محکمہ تعلیم اور اسکول رجسٹریشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 2 پرائیویٹ اسکولوں ہیڈ اسٹارٹ اسکولنگ سسٹم اور فائونڈیشن پبلک نے خلاف ضابطہ 10 سے 13 فیصد فیس بڑھا دی ہے اور اسکولوں کی داخلہ فیس ایک لاکھ کر دی گئی ہے، جبکہ محدود آمدنی کے باعث فیس نہیں دے سکتے، لہذا استدعا ہے کہ غیر قانونی فیس بڑھانے سے روکا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More